, English
, 中文 (中国) 
امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
9 جنوری 2018
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان
امریکہ پیانگ چانگ میں سرمائی اولمپکس کا محفوظ، بے خطر اور کامیاب انعقاد یقینی بنانے کے لیے 9 جنوری کو جمہوریہ کوریا اور شمالی کوریا کے حکام میں ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکہ اس سلسلے میں جمہوریہ کوریا کے حکام سے قریبی رابطے میں ہے جو اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت سے اس کے خلاف غیرقانونی جوہری اور بلسٹک میزائل پروگرام کی پاداش میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عائد کرہ پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ جیسا کہ صدر نے 4 جنوری کو جمہوریہ کوریا کے صدر مون سے کہا تھا، امریکہ سرمائی اولمپکس کے محفوظ اور کامیاب انعقاد میں مدد کے لیے پرعزم ہے اور اعلیٰ سطحی صدارتی وفد ان کھیلوں میں بھیجے گا۔ اسی بات چیت میں دونوں رہنماؤں میں شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھنے پر بھی اتفاق پایا گیا تاکہ شمالی کوریا کو مکمل اور قابل تصدیق طور پر جوہری اسلحے سے پاک کیا جا سکے۔ وزیرخارجہ ٹلرسن اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
