امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
دفتر خارجہ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:
18 جولائی کو نائب وزیر خارجہ سلوین نے اسلحے پر کنٹرول اور عالمی سلامتی کے امور کی نائب وزیر اینڈریا تھامپسن اور قومی سلامتی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ٹم موریسن کے ساتھ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نارتھ اٹلانٹک کونسل (این اے سی) کو جنیوا میں روسی حکام کے ساتھ اپنے حالیہ سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
یہ ڈائیلاگ تزویراتی سلامتی سے متعلق بہت سے امور پر امریکہ اور روس کی بات چیت کا تسلسل ہے۔ این اے سی کو بریفنگ کے دوران نائب وزیر نے نئی سمت کے لیے صدر کی سوچ کے مطابق جوہری اسلحے پر کنٹرول میں جدت لانے کی اہمیت واضح کی۔ اگرچہ امریکہ نے روس کی جانب سے غیرتزویراتی جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تنصیب بشمول شفافیت کے فقدان سے متعلق اپنے خدشات واضح کر دیے ہیں، تاہم اس کے ساتھ امریکہ نے روس کے ساتھ سلامتی اور اسلحے پر کنٹرول سے متعلق امور پر بات چیت جاری رکھنے اور اتحادیوں کو اس سے آگاہ رکھنے کے ارادے کی تصدیق بھی کی ہے۔
نائب وزیر نے نیٹو کے قیام کو 70 برس ہونے پر ماورائے اوقیانوس اتحاد کی اہمیت کا اعتراف کیا۔
