امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
8 اگست 2019
نائب وزیر خارجہ جان جے سلوین 11 تا 17 اگست بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو اور انڈیا میں نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے ساتھ امریکہ کی شراکت کو ترقی دینا ہے جو خطہ ہندوالکاہل میں قوانین کی بنیاد پر نظام کو برقرار رکھنے میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔
نائب وزیر سلوین تھمپو میں بھوٹانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور انہیں مضبوط بنانے کی راہ ڈھونڈیں گے۔ بعدازاں وہ نئی دہلی جائیں گے تاکہ وسیع و کثیر جہتی امریکہ انڈیا تزویراتی شراکت کو ترقی دی جا سکے۔ اس شراکت کی بنیاد جمہوری اقدار، معاشی ترقی اور قانون کی حکمرانی بارے مشترکہ عزم پر ہے۔ نائب وزیر نئی دہلی میں وزیر برائے خارجہ امور ایس جے شنکر سے ملیں گے اور انڈیا امریکہ فورم سے خطاب کریں گے۔
مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی SCA-Press@state.gov پر رابطہ کیجیے۔
