امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
16 اگست 2019
نائب وزیر خارجہ سلوین کی انڈین وزیر برائے امور خارجہ جے شنکر سے ملاقات
دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:
نائب وزیر خارجہ جان جے سلوین نے آج نئی دہلی میں انڈین وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ نائب وزیر سلوین اور وزیر جے شنکر نے علاقائی سلامتی، افغانستان میں امن کے فروغ اور امریکہ انڈیا تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات آگے بڑھانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آزاد و کھلے خطہ ہندوالکاہل سے متعلق ہمارے مشترکہ تصورات اور ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ بہتر انداز میں اپنا اشتراک بڑھانے پر بات چیت بھی کی۔
