, English امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
چین کی حکومت کی جانب سے فالن گانگ کے خلاف مظالم کے21 سال
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
20 جولائی 2020
1999 سے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) چین کے روحانی فرقے فالن گانگ، اس کے پرامن پیروکاروں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو ختم کرنا چاہتی ہے جنہوں نے اپنے اعتقادات پر عمل کے حق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ اس امر کا جامع ثبوت موجود ہے کہ چین کی حکومت اس برادری کو جبر اور بدسلوکی کا نشانہ بناتی چلی آ رہی ہے جس میں فالن گانگ کے ہزاروں پیروکاروں پر تشدد اور ان کی حراستوں کی اطلاعات بھی ہیں۔
گزشتہ برس میں نے چین کی جانب سے مظالم کی مہم کے بہت سے متاثرین میں شامل ڈاکٹر یوہوا ژانگ کا مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے منعقدہ وزارتی اجلاس میں خیرمقدم کیا تھا۔ جیسا کہ انہوں نے بتایا، چین میں بیگار کیمپ اور ایک جیل میں تشدد سہنے کے بعد اب وہ اپنے قیدی خاوند ما ژن یوکی جانب سے ایسے متاثرین کے لیے کام کرتی ہیں۔ ان کے خاوند نے اپنے فالن گانگ عقائد ترک کرنے سے انکار کی پاداش میں کئی ماہ تک تشدد جھیلا ہے۔
ہم چین کی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ فالن کانگ کے پیروکاروں کے خلاف ناجائز کاررروائی اور بدسلوکی فوری بند کرے اور اپنے اعتقادات کی بنا پر قید ما ژن یو جیسے لوگوں کو رہا کرے اور اس فرقے کے لاپتہ پیروکاروں کو سامنے لائے۔ فالن گانگ کے پیروکاروں پر 21 سال سے جاری مظالم کا سلسلہ بہت طویل ہے اور اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
