rss

تبت سے متعلق امور پر امریکہ کے خصوصی رابطہ کار کی نامزدگی

中文 (中国) 中文 (中国), English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

مجھے دفتر خارجہ میں جمہوریت، انسانی حقوق و محنت کے شعبے میں معاون وزیر رابرٹ اے ڈیسٹرو کی تبت سے متعلق امور پر امریکہ کے خصوصی نمائندے کے متوازی عہدے پر نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔

رابطہ کار ڈیسٹرو ‘تبت پالیسی ایکٹ’ کی مطابقت سے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے عوام اور دلائی لامہ یا ان کے نمائندوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینے کی امریکی کوششوں کی قیادت کریں گے، تبتیوں کی مخصوص مذہبی، ثقافتی اور لسانی شناخت کا تحفظ کریں گے اور ان کے انسانی حقوق کا احترام کیے جانے پر زور دیں گے۔ وہ تبتی مہاجرین کی امدادی ضروریات پوری کرنے اور اس سطح مرتفع پر تبتی لوگوں میں معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے امریکی کوششوں میں معاونت بھی فراہم کریں گے۔ 

امریکہ کو تبتی لوگوں پر پی آر سی کی جانب سے کیے جانے والے جبر پر بدستور تشویش ہے۔ جبر پر مبنی ایسے اقدامات میں اس خطے کے لیے بامعنی خودمختاری کا فقدان، تبتی علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال اور چین میں تبتی مذہبی آزادی اور ثقافتی روایات پر کڑی پابندیاں شامل ہیں۔

خصوصی رابطہ کار ڈیسٹرو ان مسائل کے حل کے لیے تبتی رہنماؤں ، عالمگیر شراکت داروں اور ماہرین سے ملیں گے۔ وہ دنیا بھر میں موجود تبتی لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے اور انسانی حقوق بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ان کی بہت سی شخصیات کی مدد کریں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں