rss

وزیر خارجہ پومپیو کا انڈیا، سری لنکا، مالدیپ اورانڈونیشیا کا دورہ

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
21 اکتوبر 2020
وزیر خارجہ پومپیو کا انڈیا، سری لنکا، مالدیپ اورانڈونیشیا کا دورہ
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو 25 تا 30 اکتوبر انڈیا میں نئی دہلی، سری لنکا میں کولمبو، مالدیپ میں مالے اور انڈونیشیا میں جکارتہ کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی میں وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر اور ان کے انڈین ہم منصب تیسرے سالانہ امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کی قیادت کریں گے جس کا مقصد امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت کو ترقی دینا اور خطہ ہند۔الکاہل اور دنیا بھر میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون میں وسعت لانا ہے۔

وزیر خارجہ پومپیو مضبوط اور خودمختار سری لنکا کے ساتھ شراکت کے حوالے سے امریکہ کے عزم کو نمایاں کرنے اور آزاد و کھلے خطہ ہند۔الکاہل کے لیے دونوں ممالک کے  مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے سری لنکا جائیں گے۔

وزیر خارجہ پومپیو اس کے بعد مالے کا دورہ کریں گے جہاں وہ دونوں ممالک میں قریبی دوطرفہ تعلقات کی توثیق نو اور علاقائی سمندری سلامتی سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک متعدد امور پر باہمی شراکت کو ترقی دینے کے لیے بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ جکارتہ میں سرکاری تقریب سے خطاب کریں گے اور اپنے انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات میں آزاد و کھلے خطہ ہند۔الکاہل کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ تصور کی توثیق نو کریں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں