انسداد دہشت گردی کے لیے دفتر خارجہ کے رابطہ کار سفیر نیتھن اے سیلز کی داعش کے خلاف عالمگیر اتحاد میں خصوصی نمائندے کی حیثیت سے نامزدگی – تراجم https://2017-2021-translations.state.gov Fri, 27 Nov 2020 10:44:30 +0000 hourly 1 https://wordpress.org/?v=5.4.2 https://2017-2021-translations.state.gov/wp-content/uploads/sites/2/2020/08/cropped-dos-seal-1-32x32.png انسداد دہشت گردی کے لیے دفتر خارجہ کے رابطہ کار سفیر نیتھن اے سیلز کی داعش کے خلاف عالمگیر اتحاد میں خصوصی نمائندے کی حیثیت سے نامزدگی – تراجم https://2017-2021-translations.state.gov 32 32 انسداد دہشت گردی کے لیے دفتر خارجہ کے رابطہ کار سفیر نیتھن اے سیلز کی داعش کے خلاف عالمگیر اتحاد میں خصوصی نمائندے کی حیثیت سے نامزدگی https://2017-2021-translations.state.gov/2020/11/09/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%af%d8%a7%d8%af-%d8%af%db%81%d8%b4%d8%aa-%da%af%d8%b1%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b1%d8%a7/ https://2017-2021-translations.state.gov/2020/11/09/%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%af%d8%a7%d8%af-%d8%af%db%81%d8%b4%d8%aa-%da%af%d8%b1%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%af%d9%81%d8%aa%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b1%d8%a7/#respond Mon, 09 Nov 2020 10:42:00 +0000 https://2017-2021-translations.state.gov/?p=53756 امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
9 نومبر 2020

 

مجھے دفتر خارجہ میں انسداد دہشت گردی امور کے رابطہ کار سفیر نیتھن اے سیلز کی داعش کے خلاف قائم عالمگیر اتحاد کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے  کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔ ان کی تقرری امریکہ کے سبکدوش ہونے والے ایلچی جیمز جیفری کی جگہ عمل میں آئی ہے۔ سفیر سیلز اس اضافی ذمہ داری کے ساتھ امریکی دفتر خارجہ کے اس عالمگیر اتحاد کے ساتھ روابط اور داعش کی پائیدار شکست یقینی بنانے کی کوششوں کی قیادت کریں گے۔

سفیر سیلز اپنی حالیہ ذمہ داریوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق دفتر کی قیادت کے علاوہ انسداد دہشت گردی سے متعلق عالمگیر امور میں میرے مشیر اول کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس عہدے پر کام کرتے ہوئے انہوں نے عراق اور شام سے باہر داعش سے وابستہ تنظیموں اور اس کی شاخوں سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔

مجھے مکمل اعتماد ہے کہ سفیر سیلز تفوق اور عوامی خدمت کے لیے اسی لگن کے ساتھ اپنے فرائض کی تکمیل کریں گے جس کا مظاہرہ وہ روزِ اول سے کرتے چلے آئے ہیں۔

]]>